پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی بازیاب، اہلخانہ گرفتار کرلیے گئے
کراچی (ویب ڈیسک )شہرقائد میں پسند کی شادی کے مطالبے پر گھر والوں کی جانب سے قید کی گئی لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں گھر والوں نے پسند کی شادی کے مطالبے پر گھر میں لڑکی کو قید کررکھا تھا ، چھاپہ مارکارروائی متاثرہ لڑکی کے وکیل کی درخواست پرکی گئی اور لڑکی کے ماں باپ،چچا، دادی اورپڑوسن کو گرفتار کرلیاگیا۔
لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ پسند کی شادی کے مطالبے پرگھروالوں نے تشددکیا اور بال بھی کاٹے، میں ماں باپ کیساتھ نہیں رہنا چاہتی۔