ٹک ٹاک سٹار کھابے لامے نے بھی عمرہ کرلیا

لامے کھابے

ڈکار(ویب ڈیسک)اپنے منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر کھابے لامے نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔
سینیگال سے تعلق رکھنے والے اطالوی شہرت یافتہ کھابے لامے نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اور ویڈیو میں کھابے لامے خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس کھڑے ہیں، ساتھ ہی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے، میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے