وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور عدالتی اشتہاری قراردے دیا گیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی امین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 24 اور 27 نومبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں مقدمات درج ہیں، ان ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، تاہم یہ ملزمان اٹک اور حسن ابدال کے مقدمات میں پیش نہیں ہوئے۔
تفتیشی افسران نے عدالت میں تحریری درخواست دی کہ علی امین گنڈاپور گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، جس کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ نئی صورتحال وزیر اعلی کے پی کیلئے ایک سنگین قانونی چیلنج بن گئی ہے، جس سے ان کی سیاسی اور قانونی حیثیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔