آن لائن فراڈ کا انوکھاواقعہ، سنی لیون کے نام پر بھی خیرات لیے جانے کا انکشاف
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں آن لائن فراڈ کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بالغوں کی فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون کے نام سے سرکاری خیرات وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ساتھ ہی ان کے شوہر کانام جونی سنس لکھا دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں سنی لیون کے نام پر ماہانہ ایک ہزار روپے وصول کئے جانے کی اطلاع لی جہاں ایک شخص نے دھوکہ دہی سے ”مہاتری وندن یوجنا“ کے تحت ”سنی لیون“ اور ”جونی سنس“ کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے دس ماہ تک ایک ہزار روپے ماہانہ وصول کئے۔
مہاتری وندن یوجنا کی ویب سائٹ کو سکین کرنے کے بعد انکشاف ہوا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کو سنی لیون اور خود کو جونی سنس کے نام سے رجسٹر کیا تھا، ریکارڈ کی فائلوں میں سے ایک میں ”سنی لیون“ کو سرکاری اسکیم فائدہ اٹھانے والے کے طور پر دکھایا گیا جب کہ ان کے شوہر کا نام ”جونی سنس“ درج تھا۔
اس حوالے سے بستر ضلع کے تلور سیکٹر میں آنگن واڑی (گاؤں کی پنچایت) کی سطح پر یہ درخواست موصول ہوئی تھی۔ فائل میں آنگن واڑی اور ایک اور سپروائزر کے ذریعہ ”تصدیق“ کا ذکر ہے، اس شخص نے دس مہینوں یعنی مارچ سے دسمبر تک رقم وصول کی۔