علیزے شاہ کا ڈرامے کے سیٹ پر اداکارہ منساملک سے جھگڑا،مقدمہ درج

پاکستانی اداکارہ

لاہور (ویب ڈیسک) علیزے شاہ کے ڈرامے کے سیٹ پر اداکارہ منساملک سے جھگڑاہو گیا جس اس قدربڑھا کہ معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا اور مقدمہ درج کرلیاگیا، اس جھگڑے کی تفصیلات اداکار سمیع خان نے شیئر کردیں۔


اشنا شاہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایاکہ وہ ”محبت کی آخری کہانی“ کا سیٹ تھا، جہاں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان مبینہ طور پر لڑائی ہوئی تھی،میں میک اپ روم میں فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ اچانک ایک اداکارہ گھبرائی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی اور کہنے لگی کہ ’میں نے کردیا، مجھے نہیں پتا، مجھے جو سمجھ آیا میں نے کردیا‘ جس پر میں نے اس سے کہا کہ کیا ہوا سب ٹھیک ہے؟


اداکار نے کہا کہ اسی اثنا میں اچانک دروازہ کھلا دوسری اداکارہ اندر آئی، ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر ایک جوتی اڑتی ہوئی نظر آئی، تاہم وہ کسی کو لگی نہیں اور پیچھے جا کر گری۔


اشنا شاہ کے سوال پر سمیع خان نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں ہم عمر تھیں ایک مین لیڈ ہیروئن اور دوسری سیکنڈ لیڈ تھی لیکن کچھ بھی ہو آپ کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو تھپڑ ماریں یا ہاتھ اٹھائیں۔


مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے جو سین دیکھا وہ بالکل مختلف تھا۔ عملے کے بیان کے برعکس وہ گلے ملنے کا شاٹ تھا لیکن تھپڑ مارنے کا واقعہ ضرور پیش آیا تھا، بعد میں اس مسئلے میں پروڈکشن شامل ہوئی اور اس اداکارہ کو سلام ہے جس کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی کیوں کہ اس نے اس سب کے باوجود اپنا اس دن کا کام مکمل کروایا تھا، آخری شوٹ چل رہا تھا اور اس نے کام مکمل کروایا۔


واضح رہے کہ سمیع خان اس وقت ڈرامہ سیریل ’محبت کی آخری کہانی‘ کی شوٹنگ کروارہے تھے جس کے سیٹ پر مبینہ طور پر علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی ہوئی تھی، رپورٹس کے مطابق سیٹ پر اداکارہ علیزے شاہ نے نہ صرف منسا ملک کو تھپڑ مارا بلکہ ان پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور جوتے سے بھی مارا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے