پاکستانیوں نے جعلی پولیس اہلکار بن کر دبئی میں دوبھارتی شہریوں کو اغواء کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) چار پاکستانیوں پر مشتمل ایک گروہ نے جعلی پولیس اہلکار بن کر دبئی میں دوبھارتی شہریوں کو اغواء کرلیااور کیس ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو دو سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی اور ساتھ ہی حکم دیا کہ سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔
عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ڈرائیور، جس کا تعلق پاکستان سے ہے، اسے اور ساتھیوں کو علم ہوا کہ بھارتی شہریوں کے پاس بھاری نقدی موجود ہے جس پر ان کے دل میں لالچ آئی اور اغوا کا منصوبہ بنالیا۔
ملزمان نے المنخول کے قریب متاثرین کی گاڑی کو روکا جس کے بعد ان میں دو ملزمان نے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا اور بہانہ بنا کر دونوں متاثرین کو الگ الگ گاڑی میں بٹھا کر النہضہ لے جایا گیا، جہاں گینگ ان سے 10 لاکھ درہم، دو فون اور دو پرس چھینے جس کے بعد گینگ نے متاثرین کو جانے کی اجازت دی۔
متاثرین نے واقعے کی شکایت پولیس میں جمع کرائی جس کے بعد دبئی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے جرم میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔