معروف خاتون یوٹیوبر نے پی ایچ ڈی ادھوری چھوڑ کر فحش ویڈیوز بنانا شروع کردیں

ڈار

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف خاتون یوٹیوبر نے پی ایچ ڈی ادھوری چھوڑ کر فحش ویڈیوز بنانا شروع کردیں اور اب اونلی فین ماڈل بن کر دس لاکھ ڈالر کماچکی ہیں۔


تفصیل کے مطابق حال ہی میں یوٹیوبر زارا ڈار نے ’پی ایچ ڈی ڈراپ آؤٹ ٹو اونلی فینز ماڈل‘ کے عنوان سے ایک یوٹیوب ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”اگرچہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مجھے یہ فیصلہ لینا پر کوئی دکھ نہیں ہے“۔


یوٹیوبر زارا ڈار نے کہا کہ اونلی فینز جوائن کرنا اور مستقل طور پرکانٹینٹ کریئشین کی طرف بڑھنا صرف کیریئرچوائس نہیں ہے، بلکہ یہ فیصلہ میری پوری زندگی پر جوا کھیلنے جیسا محسوس ہوتا ہے۔


ویڈیو کے مطابق شعبہ تدریس سے وابستہ ہونے کا خواب دیکھنے والی زارا ڈار نے تعلیمی میدان میں اپنے مستقبل پر غور کرنے کے بعد بالآخر پی ایچ ڈی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ”جن لوگوں کے طرز زندگی سے میں متاثر ہوتی تھی، وہ دراصل کسی اور کے وژن سے جڑے ہوتے ہیں، وہ اپنی زندگی کسی ادارے کے لیے کام کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں اور مسلسل ایسے کام کرتے رہتے ہیں جن سے وہ لطف اندوز نہیں ہورہے ہوتے، ان لوگوں کو کبھی خدمات کا اعتراف نہیں ملے گا جس کے وہ مستحق ہیں“ ۔


ٹیکساس یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کرنے والی زارا ڈار نے مزید کہنا تھ کہ ایسے لوگوں کو مسلسل اپنی نوکری جانے اور محدود آمدن کیساتھ زندگی گزارنے کی فکر رہتی ہے“۔


زارا ڈار نے اپنے فیصلے کی تائید میں اسکے مالی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اونلی فینز ماڈل بننے کے بعد سے میں ایک ملین ڈالر کما چکی ہوں’۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے