سابق شامی صدر کی اہلیہ کی خلع کی درخواست پر کریملن ترجمان کا موقف آگیا

سابق شامی صدر

ماسکو (ویب ڈیسک) سابق شامی صدر کی اہلیہ کی خلع کی درخواست پر کریملن ترجمان کا موقف آگیااور انہوں نے معزول شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماالاسد کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہاکہ سابق صدر کی نقل وحرکت پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنےکے دعوؤں میں بھی صداقت نہیں۔


ایک کانفرنس کال کے دوران سوال کے جواب پر روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ترک میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اسماء الاسد طلاق لینا اور روس چھوڑنا چاہتی ہیں۔


کریملن ترجمان نے ان خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ بشار الاسد کو ماسکو میں نظربند کیا گیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیںاور کہاکہ ”نہیں، یہ رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔“
یادرہے کہ عرب میڈیا نے دعویٰ کیاتھاکہ بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد نے خلع کیلئے روسی عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے