پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی سپرسٹور میں چوری؟ پراسرار ویڈیو وائرل

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی ایک سپر اسٹورسے مبینہ چوری کی پراسرار ویڈیو سامنے آگئی جس کے بارے میں کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ مارکیٹنگ سٹریٹجی ہے اور ایک اشتہار کی شوٹنگ ہے لیکن اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوسکی۔


تفصیل کے مطابق ویڈیو میں سائرہ کو ایک سٹور میںداخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، وہ ایک شیلف پر پہنچتی ہیں اور اردگرد دیکھنے کے بعد اپنا سر چھپاتی ہیں اور مخصوص پراڈکٹ کے کچھ پیکٹ اٹھا کر اپنے بیگ میںڈال کر وہاں سے نکل جاتی ہیں۔


یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین اسے کسی اشتہاری مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں تاہم ابھی چونکہ تصدیق نہیں ہوسکی،ا س لیے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے