ایک عرصہ بعد شیخ رشید پھر سامنے آگئے
راولپنڈی (ویب ڈیسک) عمران خان کے اتحادی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ایک عرصہ بعد پھر سامنے آگئے اور کہاکہ مذاکرات کی بیل چڑھتی نظر نہیں آ رہی، دعا ہے کامیاب ہو جائیں۔
اے ٹی سی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کو مذاق کی رات نہ بنایا جائے، جیلیں آباد اور غریب لوگ برباد ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے جیلوں کے دروازے کھلیں اور جوڈیشل کمیشن بنے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو معافی دی جائے، حکومتیں معافی دیتی ہیں، حکومت اس وقت عالمی دباؤ کا شکار ہے یہ نہ ہو معیشت مزید بیٹھ جائے، حکومت کے ساتھ عوام نہیں، آئندہ ہفتوں میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے،مجھ پر اتنے کیسز بنا دیئے گئے کہ زندگی سے اکتاہٹ پیدا ہو چکی ہے۔