وہ وقت جب ایک بااثر شخصیت کی بیگم ورن دھون کے گھر گھس گئی

اداکار

ممبئی (ویب ڈیسک) زندگی میں کہیں نہ کہیں ہرانسان کی زندگی میں ایسے واقعات ہوجاتے ہیں جنہیں وہ یاد کرکے بھی دہل جاتا ہے ، بالی ووڈ ایکٹر ورن دھون کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہوچکا ہے جب ایک بااثرشخصیت کی بیگم اداکار کے گھر گھس گئی جن سے دراصل کو ئی اور شخص ورن جیسی آواز اور اس کا نام استعمال کرکے بات چیت کررہا تھا۔


ایک انٹرویو کے دوران ورون دھون نے بتایاکہ ’ مجھے اس شخص کی پوزیشن یاد نہیں لیکن اس شخص کی اہلیہ کو میری جیسی آواز استعمال کرکے دھوکا دیا گیا تھا، کوئی شخص اس خاتون سے میرا نام لے کر بات کررہا تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ خاتون آواز میری سمجھ کر میرے گھر تک چلی  آئی‘۔


ان کا مزیدکہناکہ’ حیران کن بات یہ تھی کہ  وہ خاتون میرے گھر کے حوالے سے سب جانتی تھی اور  بضد تھی کہ میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ میں اس کیلئے اپنا گھر چھوڑدوں گا‘۔اداکار نے کہا کہ’اس واقعے نے مجھے خوفزدہ کردیا تھا جس کے بعد مجھے پولیس کو بلانا پڑا اور پھر  خاتون کانسٹیبل نے آکر اس معاملے کو سنبھالا تھا‘۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے