وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن پھر شروع

وی پی این

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی جس کے بعد کمپنیوں کو لائسنس برائے ڈیٹا سروسز جاری کیا جائے گا جس کے تحت پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براؤزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا۔


پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے،جس کی فیس ایک سے تین لاکھ روپے تک ہوگی، اس کے ذریعے مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسو سی ایشن نے رجسٹریشن کی درخواست کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے