آذربائیجان کا طیارہ تباہ، حادثے سے قبل کی اندر کی ویڈیو سامنے آگئی

باکو (ویب ڈیسک ) قازقستان ایئرپورٹ کے قریب آذربائیجان کا طیارہ تباہ ہوگیا جس کی حادثے سے قبل کی اندر کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیل کے مطابق بدقسمت طیارے میں آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جو اب وائرل ہورہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہا ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔