گولی کیوں چلائی؟ پی ٹی آئی کے بیانیہ پر پاک فوج کا دوٹوک موقف آگیا

گولی کیوں چلائی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 26 نومبر کی ’فائنل کال‘ پرعلی امین اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ چلے گئے تھے،  جہاں تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آئے ، وہیں گولیاں چلائے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا اور اسی دعوے پر ایک بیانیہ بھی بنایا گیا لیکن اب پاک فوج کے ترجمان نے دوٹوک موقف دیدیا۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ  26 نومبر کو سیاسی قیادت کے بھاگنے کی جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے کارکنوں کی ہلاکت کا جھوٹابیانیہ بنایا گیا ، اسلام آباد میں تعینات کسی سکیورٹی اہلکار کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ فوج کا مظاہرین سے کوئی سامنا نہیں ہوا فوج ریڈ زون کی اہم عمارتوں کی سکیورٹی پر تعینات تھی، 26 نومبر کی سازش ایک سیاسی دہشتگردی تھی جس میں کارکن مسلح ہو کر آئے مگر سیاسی جماعت نے فیک نیوز اور پروپیگنڈا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے انہیں اعتماد ہے کہ وہ کوئی بھی بیانیہ بنا سکتے ہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ انتشاری سیاست کا کنٹرول ملک میں موجود سیاسی قیادت کے بجائے بیرون ملک موجود سوشل میڈیا کے پاس ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے