یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کے اغوا کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
لاہور(ویب ڈیسک )مدرسے کے تین طلبہ کو یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔
تفصیل کے مطابق بچوں کے گھر نہ پہنچے پر والد نے اپنے بیٹے سمیت بھتیجوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بچوں کو ملزم عثمان نے ورغلا کر کراچی والی بس میں بٹھا دیا اور ان سے ان کا موبائل فون لے کر اس کی سم توڑ دی تاکہ گھر سے رابطہ نہ ہو سکے۔
بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ملزم کی نشان دہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت والدین کے سپرد کیا گیا۔