حکومت نے کسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفرکی تردید کردی

عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ڈیل کے بیان پر حکومتی ردعمل بھی آگیا اور حکومت نے کسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفرکی تردید کردی۔


مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ کسی کی ڈیل حاصل کرنے کی خواہش ہوسکتی ہے، حکومت نے کسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفرنہیں کی، عمران خان کا اپنا مسئلہ ڈیل حاصل کرنا ہے، کوئی ڈیل آفرہوئی اورنا ہم کریں گے، حکومت آگے چل کر بھی کوئی ڈیل آفرنہیں کرے گی، توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں تاخیر محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں۔


عقیل ملک کا مزیدکہنا تھا کہ اگرپی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی رضا مند کر پائے گی تب ہی کمیشن بنے گا، اپنا مینڈیٹ تسلیم کرانے سے متعلق بھی کوئی پیشگی شرط نہیں ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے