سکول ہیڈمسٹریس نے  فائل سائن کرنے کے بدلے پانچ سوٹ مانگ لیے 

میڈمسٹریس

لاہور (ویب ڈیسک) کرپشن کے آئے روز نئے نئے قصے اور داستانیں سامنے آتی ہیں، اب انکشاف ہوا ہے کہ ایک پاکستانی سکول کی ہیڈمسٹریس نے ایک فائل پر دستخط کے بدلے پانچ سوٹ مانگ لیے جن میں سے تین ملنے پر اپنی ’ذمہ داری‘ پوری کردی۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹائون کے ریحان نے اپنی مرحومہ استاد والدہ کی پنشن کے لیے متعلقہ سکول سے ریکارڈ کی تصدیق کرانا چاہی تو خاتون افسر نے5 قیمتی سوٹ مانگ لیے ، یہ خاتون دراصل   گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن میں ہیڈ مسٹریس تھی ۔ 

 دستخط کروانے کے بعد شہری نے انصاف کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی اور خاتون افسر کے اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت مانگے جانے کی شکایت کی لیکن انصاف نہ ملنے پر دوماہ بعد محکمہ اینٹی کرپشن کا دروازہ کھٹکھٹادیا۔ اب اینٹی کرپشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن کو طلب کررکھا ہے اور اسے ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمان کو پیش کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے