اہم ملاقات، بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کو مذاکراتی عمل سے دور رکھنے کی درخواست کردی

imran khan wife

پشاور(ویب ڈیسک) مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پشاور میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس دوران پارٹی قیادت سے علیمہ خان کو مذاکراتی عمل سے دور رکھنے کی درخواست کی گئی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ یہ ملاقات گزشتہ روزصوبائی دارلحکومت میں ہوئی ہے اور تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو درخواست کی گئی ہے کہ علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھاجائے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کہا گیا ہے کہ بانی جو اداروں کیخلاف بات کریں تو ان کوبھی روکا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے