کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ اہل خانہ کے مشاورت کے بعد دیا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہری اگلے الیکشن میں حقیقی انتخاب کے مستحق ہیں، ’اندرونی لڑائیوں‘ کی وجہ سے وہ اگلے الیکشن میں لبرلز کے لیڈر نہیں بن سکتے۔
اس سے پہلے ہی کہا جا رہا تھاکہ جسٹن ٹروڈو اپنے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرچکے ہیں اور یہ پہلی بار ہوگا کہ 9 سال ٹروڈو کی سربراہی کے بعد اب لبرل پارٹی سربراہ کے بغیر ہوگی۔