6بہنوں کی 6بھائیوں سے اجتماعی شادی، تصاویر وائرل
ملتان (ویب ڈیسک) جلالپور پیروالہ میں چھ بھائیوں نے چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کر کے ایک نیا ٹرینڈ قائم کر دیا، لڑکے اور لڑکیاں آپس میں چچا کے بیٹے بیٹیاں ہیں۔
نواحی علاقے خان بیلہ میں چھ بھائیوں کی ایک ہی خاندان کی چھ بہنوں سے اجتماعی شادی ہوئی، دلہاؤں میں سے نگران عباس اور کامران عباس نے بتایا کہ ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، ہم جہیز لینے کے خلاف ہیں۔دولہے شکیل کاکہنا تھا ہم سب بھائی اس فیصلے پر خوش ہیں کیونکہ ایک جوائنٹ فیملی بننے جارہی ہے،شفیق کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پسند کی شادی ہے اللہ ہم بھائیوں میں اسی طرح اتفاق کو دوام بخشے۔
انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ ہمیں سادگی سے شادی کرنے کا درس دیتے ہیں اور ہم نے مہمانوں کی طرف سے بھی روایتی ”سلامی“ (نقد تحائف) سے بھی انکار کر دیا ہے، یہ شادی انتہائی سادگی سے انجام پائی۔
دلہنوں میں سے ایک انعم نے کہا کہ ہم سب بہنیں اس موقع پر خوش ہیں۔