کامیڈین اکرم اداس کا اپنے والد کے ہاتھوں سات قتل ہونے کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور کامیڈین اور سٹیج اداکار اکرم اداس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدکے ہاتھوں 7 افراد قتل ہوئے تھے ، یہ کہانی انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سنائی ۔
اکرم اداس نے بتایاکہ ان کا تعلق ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تھا اور والد بہت اچھے انسان تھے، وہ ہمیشہ کمزور لوگوں کا ساتھ دیتے تھے اور کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتے تھے لیکن انسان کی زندگی میں برا وقت بتا کر نہیں آتا، نہ جانے میرے والد کو کیا ہوا کہ وہ غلط کاموں میں پھنس گئے اور ان کے ہاتھوں 7 افراد کا قتل بھی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد جب جیل چلے گئے تو عدالتوں میں کیس لڑتے ہوئے ساری زمین جائیداد فروخت کرنی پڑ گئی، والد 14 سال تک جیل میں رہے اور اس مشکل وقت سے نکلنے کے لئے مجھے اور میرے بھائیوں کو بچپن سے ہی بہت محنت کرنی پڑی، والد کے جیل جانے کے بعد ہم نے اپنا آبائی شہر بھی چھوڑ دیا اور پھر کبھی وہاں واپس نہیں گئے۔