مریم نفیس نے بے بی مون کی تصویریں شیئر کر دیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے اپنے بے بی مون کی تصاویر شیئر کی ہیں، وہ جلد ہی ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر امان آج کل اپنا بے بی مون انجوائے کر رہے ہیں،مستقبل قریب میں والدین بننے والا یہ جوڑا مشرقی افریقا میں واقع جزیرہ نما ملک ماریشیئس میں سیر سپاٹوں میں مصروف نظر آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی، ان کے یہاں پہلے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔