پاکستان میں ہونیوالی شاہانہ شادیوں پر خالد انعم کا طنز

اداکار

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہونیوالی شاہانہ شادیوں پر سینئراداکارخالد انعم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںشادیاں دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان، امریکہ و جاپان کو قرض دیتا ہے۔


انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے، پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے۔


انہوں نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے اور کہاکہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے