موبائل فون کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فون

لاہور (ویب ڈیسک) موبائل فون خریدنے کے خواہشمندافراد کے لیے خوشخبری آگئی ہے اور پنجاب میں مستقبل قریب میں موبائل فون تیار ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی کا واضح امکان پیدا ہوگیا۔


وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع کے دورہ چین کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، اب موبائل فونز پنجاب میں تیار ہوں گے اور اس سلسلے میں فیصل آباد میں موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔


چوہدری شافع نے کہا کہ چینی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی اسمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند ہے، موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری سے فون کی قیمت میں کمی آئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے