۹ مئی مقدمات، عمران خان نے ضمانت کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا
لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔
تفصیل کے مطابق عمران خان کی طرف سے جناح ہاوس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 برس سے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظورکی جائیں۔