بھارت میں ایک بند گھر سے مسلمان خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

انڈین پولیس

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک بند گھر سے مسلمان خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں،  گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واقعہ کے مرتکب شخص اور خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بھارتی میڈیا کو بتایاکہ  شوہرمعین، بیوی عاصمہ جبکہ اور 3 بچے 8 سالہ افصہ اور 4 سالہ عزیزہ اور 1 سالہ ادیبہ گھر میں مردہ پائے گئے۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بھی تصدیق کی  کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

بچوں کی لاشیں ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی لاشیں زمین پر پائی گئیں، تمام مرنے والوں کے سر پر چوٹیں لگی تھیں۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے