مکی آرتھر کو نئی ذمہ داری مل گئی
لندن (ویب ڈیسک) مکی آرتھر نے ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ناردرن سپر چارجرز کے ڈائریکٹر کی نئی ذمہ داری سنبھال لی، وہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ سال 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں 14 میں سے ایک میچ جیت کر ٹیبل پرسب سے آخری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم، مکی آرتھر کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں جہاں وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ کام کریں گے۔