جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے اتحاد کے سلسلے میں اہم پیش رفت، پیرپگارا نے عمران خان کیلئے پیغام بھجوادیا

اپوزیشن اتحاد

پشاور(ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس دوران عمران خا ن کا پیغام پہنچایاگیا ہے جس کے جواب میں پیر پگارا نے بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام بھیجا۔


تفصیل کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت اوررابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔


بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں ان کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے