لاس اینجلس آتشزدگی‘ انجلینا جولی نے متاثرین کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے

انجلینا جولی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی تاریخ کی خطرناک ترین آگ میں سے ایک سے متاثرہ عوام کے لیے ہالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ انجلینا جولی نےاپنے گھر کے دروازے کھول دیئے۔


بتایاگیا ہے کہ اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں، وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔


یہ آگ جس علاقے میں لگی ہے وہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے