پنکھا چوری کر کے فرار کی کوشش میں چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا
کراچی (ویب ڈیسک)شہرقائد میں ناظم آباد 4 نمبر میں مبینہ پنکھا چور فرار کی کوشش میں عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، جو چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش میں چور کا پائوں پھسل گیا اور وہ عمارت سے گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی۔