موسم سرد رہنے کی پیش گوئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے،
کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں بادل برسیں گے، بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑی۔لہہ میں درجہ حرارت منفی 12ریکارڈ، گوپس منفی11، استور، سکردو میں منفی 10، کالام منفی7 ریکارڈ کیا گیا، ہنزہ میں منفی6، بگروٹ منفی5، چترال اور دیگر میں منفی4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔