وینا ملک نے مفتی قوی کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک نےمتنازعہ موضوعات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مفتی قوی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرے کام کے بارے میں ٹیلی ویژن پر کھلے عام تنقید کریں اور میرے پاس آزادی ہے کہ اپنی مرضی سے جو بھی کرنا چاہوں کر سکتی ہوں۔
انہوں نے قرآن پاک کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ذاتی ترقی اور روحانی آزادی کے لیے قرآن کی آیات کو پڑھنے اور سمجھنے کی ترغیب دی۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے کا فیصلہ اپنے اندر ہونے والی روحانی تبدیلی کی بنیاد پر کیا تھا۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ میں دل سے ابھی بھی ویسی ہی انسان ہوں جیسی پہلے تھی۔