شادی سے چار دن پہلے باپ نے بیٹی کو پولیس کے سامنے قتل کردیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مدھیہ پردیش کے شہر گوالیئر میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی بیٹی کو اس کی شادی سے 4 دن قبل قتل کردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول بیٹی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن باپ نے 20 سالہ بیٹی کو پولیس اور پنچائت کے سامنے گولی ماری۔


لڑکی نے موت سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لڑکی نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں وِکی نامی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں، ابتدا میں میرے گھر والوں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے انکار کردیا۔


ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اور پنچائت کے لوگ معاملہ سلجھانے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے جہاں باپ نے بیٹی کو ہی گولی ماردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی لڑکی کی شادی 18 جنوری کو طے تھی، واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے