غیرملکی خاتون سے ٹیکسی ڈرائیور کی بدتمیزی، پولیس نے ایئرپورٹ پہنچادیا
لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی دارلحکومت میں کرائے کے تنازع پر غیرملکی خاتون سے ٹیکسی ڈرائیور نے بدتمیزی کی جس کی اطلاع پولیس کو ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے اور ایئرپورٹ پہنچایا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق غیرملکی خاتون ٹیکسی پر ائیرپورٹ جا رہی تھیں کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ کرائے کے تنازع پر ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سے بدتمیزی کی۔خاتون نے فیروز پور روڈ سے 15 پر کال کی۔
سیف سٹی پولیس نے کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا، خاتون نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔