شعیب ملک کا بھتیجا بھی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گیا

شعیب

ملتان  (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک کا بھتیجا بھی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گیا اور محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز  کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا۔

تفصیل کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258 ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ سٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار 427 رنز بنارکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔
 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے