سعودی کمپنی کے نمائندہ بن کر فراڈ کرنیوالے پاکستانی پکڑے گئے 

ملزم گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف آئی اے اسلام آباد زون نے سعودی کمپنی کے نمائندہ بن کر فراڈ کرنیوالے پاکستانی پکڑ لیے ،  ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیاگیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سکندر زیب، محبوب اور مظہر اقبال شامل ہیں جو خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرتے جبکہ ملزم سکندر زیب نے خود کو سعودی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کیا۔ 

ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو سعودی عرب کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ کر بھاری رقوم ہتھیائی۔اسی طرح، ملزم مظہر اقبال نے سال 2019 میں جعلی پاسپورٹ پر مراکش جانے کی کوشش کی تھی۔ملزم کے خلاف کارروائی پاکستانی ایمبیسی مراکش کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، ملزم کو لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے