جس شخص کو چاہا، وہ مٹھی سے ریت کی طرح نکل گیا، حبا علی خان نے اعتراف کرلیا

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) معروف  اداکارہ حبا علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ جس شخص کو چاہا، وہ  مٹھی سے ریت کی طرح نکل گیا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ   محبت کرکے اپنا وقت برباد کیا۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اداکارہ کا کہناتھاکہ   14 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی لیکن بعد میں وہ بیٹے کی بہتر پرورش کی خاطر شوبز سے دور رہیں، انہیں بچپن میں اداکاری کا شوق نہیں تھا، ان کی والدہ ڈراما پروڈیوسر تھیں اور والدہ نے ہی انہیں اداکاری کرنے کا کہا ، اس وقت ان کی عمر محض 14 برس تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد بیٹے کی پرورش کے لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی،  انہیں محسوس ہوا کہ اداکاری کی وجہ سے وہ بطور والدہ درست انداز میں آگے نہیں بڑھ رہیں، اس لیے انہوں نے ہر چیز چھوڑ کر بیٹے کی پرورش پر توجہ دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت تک ان کی طلاق ہوچکی تھی، ان کے سابق شوہر بیرون ملک جا چکے تھے اور بیٹا ان کے پاس تھا، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے