مدیحہ امام کاشادی سے قبل دبئی میں شوہر سے ملاقات کاانکشاف

مدیحہ

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر، بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ پہلی ملاقات والدہ کی اجازت سے دبئی میں کی تھی۔واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام نے گزشتہ سال مئی میں بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ شادی کی تھی۔


ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجی سے دبئی میں ملنے کے لیے میں نے اپنی والدہ سے پہلے اجازت لی تھی،میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں دبئی میں اپنی بہن کے پاس رہوں گی مگر اپنے دوست موجی سے بھی ملوں گی، میں موجی کو شادی سے قبل جاننا چاہتی ہوں۔


مدیحہ امام نے بتایا کہ میں نے موجی بسر کے ساتھ پہلی بار پورا دبئی دیکھا، مختلف جگہوں پر گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے