خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر کے مختلف کورسز کروانے کا اعلان کردیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک)  ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے نوجوانوں کو مختلف ہنر کے کورسز کروانے کے اعلان کردیا ہے ، یہ کورسز صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انسٹی ٹیوٹس میں سکھائے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق نیوٹیک کے تعاون سے کر وائے جانے والے کورسز میں انٹرنیٹ آف تھنگز سسٹم ڈویلپمنٹ اینڈ ایپلیکیشن، گھریلو آلات کی مرمت اور مینٹیننس،گرافک ڈیزائن (پرنٹ میڈیا)،جنرل الیکٹریشن، آفس مینجمنٹ اورای کامرس شامل ہیں۔

یہ سکلز ڈویلپمنٹ کورسز گورنمنٹ مونوٹیک انسٹی آمان گڑھ، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ ہری پور، گورنمنٹ پولیٹیک انسٹی ورکرزویلفئیربورڈ ڈی آئی خان، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ پشاور، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ لیبر کالونی آمان گڑھ اور گورنمنٹ مونوٹیک اسٹی ٹیوٹ بنوں میں سکھائے جائیں گے جن کا دورانیہ 3 سے 6 مہینے کا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے