کچے کے ڈاکو آپے سے باہر،  ایک ہی برادری کے 8 افراد اغوا کرلیے

ڈاکو

کندھ کوٹ(ویب ڈیسک)کچے کے ڈاکوؤں نے  سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا جن کا تعلق اوگاہی قبائل سے تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر  تھانہ غوثپور کی حدود میں سے  یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا  ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے صبح ڈکیت گروپ کے سرغنے کا بھائی بھی قتل ہوا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے