بیٹے کو بیرون ملک بھیجنے پر ” عاشق” کے ہاتھوں باپ قتل

نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوجوان لڑکے لڑکیوں کی آپس کی محبت کی داستانیں اور ایک دوسرے کے لیے اپنی جان لینے یا دینے کی کہانیاں سن رکھی تھیں لیکن اب اپنے بیٹے کو بیرون ملک بھیجنے کی وجہ سے باپ قتل ہوگیا، یہ قتل نوجوان کے مبینہ دوست نے کیا۔
تفصیل کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ مصری بانڈہ کے علاقے میاں عیسی میں ہوا جہاں بیٹے کو بیرون ملک بجھوانے پر مشتعل عاشق دوست نے سرعام فائرنگ کرکے پاکستان سے گئے دوست کے والد کو موت کے گھات اتار دیا.
پولیس کے مطابق ملزم کی مقتول کے بیٹے سے دوستی تھی جس پر اس کے والد نے اس کو بیرون ملک بھجوا دیا تاکہ وہ غلط سوسائٹی سے بچ سکے جس پر ملزم مشتعل تھا۔