مسرت جمشید چیمہ کو بشری بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا  گیا

imran khan wife

 لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کو بشری بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا، ساتھ ہی عہدیداران کو مسرت چیمہ کےخلاف کسی طرح کے بیانات سے بھی روکدیا۔

بعدازاں ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں بھرپور اعتماد کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،ہم نے جو قربانیاں پارٹی کے لئے دی ہیں وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سب کے سامنے کہا کہ 9 مئی کے بعد مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، عمران خان نے وہاں موجود پارٹی قیادت کو ہدایت دی کہ عہدیداران کو پیغام پہنچا دیں کہ مسرت جمشید چیمہ کے خلاف بیانات نہ دیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے