شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ ، وزیراعظم کا انکار ، متبادل پلان پر اصرار

وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کردیا  جسے وزیراعظم شہباز شریف نے مسترد کرتے ہوئے متبادل پلان کی ہدایت کردی۔

میڈیارپورٹ  کے مطابق جولائی سے دسمبرٹیکس ہدف میں 385 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کردیا، اس ضمن میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی صورتحال پر رابطہ ہوا۔

وزیراعظم نے منی بجٹ لانیکی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کردی ہے اور ایف بی آر کو متبادل پلان سے ریونیوشارٹ فال پورا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ  متبادل پلان کے تحت اسمگلڈسامان کی فوری نیلامی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے اور ٹیکس چوروں کیخلاف انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، شارٹ فال پورا کرنے کیلئے متبادل پلان پر مارچ تک عمل درآمد مکمل کرنا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے