پی ایس ایل، گلیڈی ایٹرز کو نیا کپتان مل گیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سابق کپتان سرفراز احمد اور رائلی روسو کے بعد سعود شکیل کی شکل میں نیا کپتان مل گیا۔

 گزشتہ روز پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے نئے کپتان سعود شکیل کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے تیار ہیں، سعود شکیل رواں برس اپریل اور مئی میں شیڈول ایونٹ میں قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ سعود شکیل اسوقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ  پی ایس ایل10 میں گلیڈی ایٹرز کو ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جس کے باعث سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ معین خان کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

 سرفراز احمد اس وقت چیمپئنزکپ کے مینٹور ہیں لیکن معاہدے کے مطابق وہ پی ایس ایل کی فرنچائز کیلئے کام کرسکتے ہیں۔سابق کپتان نے بطور پلئیر ٹیم کیساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا ہے، جس میں وہ 8 سال کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان رہے جبکہ گزشتہ سیزن میں انکی جگہ افریقی کرکٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے۔

سابق کپتان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پہلی پی ایس ایل چیمپئین بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، سرفراز بطور کپتان 86 میچز میں 1525 رنز بنائے تاہم رواں سیزن کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے قبل گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا اور وہ 9 سال بعد پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے تاہم کسی فرنچائز نے انہیں پِک نہیں کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے