شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی

دھی رانی پروگرام

 نئی دہلی (ویب ڈیسک ) ہر شادی شدہ جوڑے میں تو تکار کسی نہ کسی حد تک تو لازمی ہوتی ہے لیکن اب بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سےدو خواتین اس قدر تنگ آگئیں کہ  اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں کویتا اور گنجا عرف ببلو نے  شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور  جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں،  دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا،  اس کے 4  بچے ہیں اور اس نے متعدد بار تشدد برداشت کرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری خاتون نے دعوی کیا کہ اس کا شوہر بھی بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اس پر بے وفائی کا جھوٹا الزام لگاتا ہے جس کی وجہ سے اس نے  اسے چھوڑا۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق خواتین کاکہنا ہے کہ ہم سکون اور محبت کی زندگی کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوئی ہیں، دونوں نے گورکھپور میں ایک جوڑے کے طور پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے