سپیکر قومی اسمبلی کا رابطہ ،پی ٹی آئی کا اجلاس میں بیٹھنے سے انکار ، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بنا مذاکرات نہیں کرسکتے:عمرایوب

مذاکرات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ایاز صادق کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود آج ہونے والے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور موقف اپنایا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بغیر مذاکرات کے لیے نہیں بیٹھ سکتے۔


نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کو ٹیلیفون کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر سپیکر نے موقف اپنایا کہ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ٹیبل ٹاک اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل نکالا جا سکتا ہے۔


عمر ایوب نے سپیکر ایاز صادق کو عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر تاخیری حربے اختیار کئے ، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بنا مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے