سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک کی دوبارہ سیاست میں انٹری کی تیاری ، جلسے کا اعلان

پی کے

پشاور(ویب ڈیسک )سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے اور 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا۔


ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔


خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں، پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ سے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے