جنوبی کوریا طیارہ حادثہ، پرندہ ٹکرانے کے شواہد مل گئے

کاک پٹ ریکارڈر

سئیول (ویب ڈیسک )جنوبی کوریا میں گزشتہ سال 29 دسمبر کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے سے متعلق تحقیقات کے دوران انجن سے پرندے کے ٹکرانے کے شواہد مل گئے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق طیارے کے دونوں انجن سے پرندے کے پر اور خون کے نشانات ملے ہیں، دونوں انجنوں کے ڈھانچے کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔


یادرہے کہ 29 دسمبر کو بنکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کو جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب سے پرندوں کے ٹکرانے کی وارننگ جاری کی گئی تھی اور اس حادثے 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے