بھارتی کرکٹر محمد سراج کے آشا بھوسلے کی پوتی سے تعلقات کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹر محمد سراج نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے سے تعلقات کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زنئی اور محمد سراج کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سراج آشا بھوسلے کی پوتی کو ڈیٹ کررہے ہیں، اب نہ صرف سراج بلکہ زنئی کی جانب سے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی گئی اور کرکٹر کو اپنا بھائی قرار دیا گیا۔
زنئی بھوسلے نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور لکھا ‘میرے پیارے بھائی’۔ سراج نے وہی اسٹوری ری شیئر کی اور کیپشن میں شاعرانہ انداز میں لکھا ‘میری بہنا کے جیسی کوئی بہنا نہیں، بنا اس کے کہیں بھی مجھے رہنا نہیں، جیسے ہے چاند ستاروں میں، میری بہنا ہے ایک ہزاروں میں’۔
واضح رہے کہ زنئی بھوسلے بھی ایک گلوکارہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے سراج کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتےوائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنی کڑیاں ملانا شروع کردی تھیں۔