آئی سی سی نے  نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

رینکنگ

دوحہ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی ریننگ جاری کردی،  سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔

نئی ٹیسٹ پلیئرز کی  رینکنگ کے مطابق بولرز میں  بھارت کے جسپریت بومرا بدستور سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسر، جنوبی افریقا کے کاگیسوو ربادا تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے نعمان علی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی پر 4 درجے ترقی کرکے کیریئر بیرسٹ 5ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ساجد خان بھی 2 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے جبکہ ویسٹ انڈین اسپنر جومیل وریکن 16 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 25 ویں پوزیشن پر آگئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں میں انگلینڈ کے جو روٹ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، ان کے ہم وطن ہیری بروکس دوسری، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسری، بھارت کے یشسوی جیسوال چوتھی اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعو شکیل ایک درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، محمد رضوان دو درجہ ترقی کرکے 15 ویں اور بابر اعظم تین درجہ تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے